فیصل آباد،جھنگ اور چنیوٹ کے اضلاع کے کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے روٹا ویٹر،ڈسک پلو،پاور سپریئر،ڈائریکٹ سیڈنگ رائس ڈرل ودیگر مشینری رعایتی قیمت پر فراہم کرنے کا اعلان

پیر 13 جنوری 2020 15:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن چوہدری عبدالحمید نے بتایاکہ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی پیداوار کے قومی منصوبہ کے سلسلہ میں صوبہ کے مختلف اضلاع کے کسانوں میں رعایتی قیمت پر زرعی آلات ومشینری فراہم کی جائیگی جس کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایاکہ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ مذکورہ درخواست فارم محکمہ کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے نیز درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔انہوں نے شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قرعہ اندازی کے بعد پندرہ ایام میں منظور کردہ فرم سے مجوزہ زرعی آلات ومشینری بک کرانا ضروری ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مقررہ ٹائم میں بکنگ نہ کرانے کی صورت میں مالی اعانت منسوخ تصور ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات محکمہ زراعت کے قریبی متعلقہ دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :