علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سمسٹر بہار2019ء ماسٹر پروگرامز کے طلباء و طالبات کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر جاری

پیر 13 جنوری 2020 16:48

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سمسٹر بہار2019ء ماسٹر پروگرامز کے طلباء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2019ء میں پیش کئے گئے ماسٹر پروگرامز میں داخل طلباء و طالبات کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر فراہم کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان پروگرامز میں داخل طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ سے اپنے اسائنمنٹس کے نمبرز چیک کریں اور اگر کوئی غلطی ہو تو فائنل امتحان کے نتائج ڈیکلیئر ہونے سے قبل اس کی نشاندہی کریں تاکہ درستگی بروقت ممکن ہو سکے۔ علاوہ ازیں بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ 2 دنوں میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :