رواں سال وافر بارشیں ہوں گی جس سے ربیع کی فصلوں کو فائدہ ہو گا، آبی ذخائر میں پانی کی دستیابی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، ترجمان محکمہ موسمیات

پیر 13 جنوری 2020 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد محمود ملک نے کہا ہے کہ رواں سال وافر بارشیں ہوں گی جس سے ربیع کی فصلوں کو فائدہ ہو گا جبکہ جنوری اور فروری کے مہینوں میں بھرپور بارشوں سے آبی ذخائر میں پانی کی دستیابی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گذشتہ برسوں کے مقابلہ میں سردی کی شدت کم رہی ہے، بارش کے جاری سلسلہ سے فصلوں کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر کو بھی فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر برف باری پگھلتے گلیشیئرز کیلئے سودمند ثابت ہو گی جبکہ موسم گرما میں دریائوں میں پانی کا بہائو بھی بڑھے گا، یہ بارشیں فصلوں کیلئے فائدہ مند ہیں جس سے زرعی پیداوار بڑھنے اور کاشتکاروں کی آمدنی بڑھنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو برف باری کے دوران پہاڑی مقامات کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ اس دوران سڑکوں پر پھسلن بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :