ابو ظہبی میں انتہائی ہولناک حادثہ، 6 افراد ہلاک، 19 زخمی
ٹرک ڈرائیور نے کارسوار کو بچانے کے لیے اچانک بریک لگائی تو پچھلی جانب سے آنے والی بس ٹرک کے پچھلے حصّے میں جا لگی، حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
محمد عرفان جمعرات 16 جنوری 2020 17:54
(جاری ہے)
جائے حادثے کے قریب نصب سرویلنس کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے پر پتا چلا ہے کہ یہ حادثہ ایک کار ڈرائیور کی سنگین ٹریفک خلاف ورزی کے باعث پیش آیا ہے جو ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران اُس کے آگے آ گیا تھا۔
ٹرک ڈرائیور کی اچانک بریک کے باعث پیچھے آنے والی بس کو بریک لگانے کا موقع نہ مِلا اوروہ سیدھی ٹرک میں جا گھُسی۔اس جان لیوا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد الحُسینی نے بتایا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور طبی امداد کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا، جہاں زخمیوں کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اور ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔ حادثے کے بعد پولیس نے دارالحکومت کا مین رُوٹ شیخ زائد برِج کے ایگزٹ کے مقام پر بند کر دیا تھا جو بعد میں کھول دیا گیا۔ اس حادثے کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، جس کے بعد کئی مقامات سے ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا۔
آخر 8 بج کر 55 منٹ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہو گئی۔ لیفٹیننٹ کرنل حُسینی نے تمام ڈرائیورز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ غیر ذمے داری کا مظاہرہ نہ کیا کریں تاکہ اس طرح کے ہولناک حادثے سے بچ سکیں۔ تمام ڈرائیورز کو ٹریفک سگنلز اور مقرر کردہ حدِ رفتار کی مکمل طور پر پابندی کرنی چاہیے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.