ہاں میں پاکستانی ہوں ، بی جے پی جو کر سکتی ہے کر لے ، کانگریس رہنما

شہریت ترمیمی ایکٹ نفاذ کی سختی سے مخالفت جاری رکھیں گے ، ادھیر رانجن چودھری کا ریلی سے خطاب

جمعرات 16 جنوری 2020 21:47

ہاں میں پاکستانی ہوں ، بی جے پی جو کر سکتی ہے کر لے ، کانگریس رہنما
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2020ء) بھارتی کانگریس راہنما آدھیر رانجن چودھری نے حکمران جماعت بی جے پی کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے اعلان پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت سختی سے اس اقدام کی مخالفت جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولکتہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس راہنما کا کہنا تھا کہ ہاں میں پاکستانی ہوں ۔ بی جے پی کے لوگ جو کر سکتے ہیں کر لیں انہوں نے کہا کہ دہلی میں بیٹھا رانگابلا جو بھی کہے اسے ہم قبول کریں بصورت دیگر ہم غدار کہلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نریندر مودی یا امیت شاہ کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :