معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اور اس کے اینکر پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی تھی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جنوری 2020 22:34

معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 16 جنوری 2020ء) معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اور اس کے اینکر پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

پابندی واپس لیے جانے کے بعد کاشف عباسی نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام معمول کے مطابق کیا۔ واضح رہے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کردی گئی تھی  ۔ الزام عائد کیا گیا کہ کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

  پاکستان میں ٹی وی چینلز کے ضابطہ اخلاق پر عمل کروانے والے محکمے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ کاشف عباسی کے شو میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے غیر اخلاقی حرکت کی گئی جو کہ قومی ادارے کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

پیمرا نے جاری اعلامیے میں کہا کہ 14 جنوری کو کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینکر پرسن کاشف عباسی نے مہمان کو نازیبا حرکت سے روکنے کی کوشش نہیں کی اور ان کے اس اقدام پر مسکراتے رہے۔ اسی لیے ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی۔