وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کی ملاقات

جمعہ 17 جنوری 2020 17:28

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل ..
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ اس موقع پرڈویژنل چیئرمین سی ایم آئی ٹی سرگودھاحسن انعام پراچہ بھی موجودتھے۔صوبائی وزیرنے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ساتھ محکمہ محنت وانسانی وسائل میں مزیدبہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر محنت پنجاب انصرمجیدخان نے کہاکہ محکمہ میں آٹومیشن کے منصوبہ کی خودنگرانی کررہاہوں، کارکنان اوران کے اہلخانہ کیلئے آسانیاں پیداکرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ کارکنان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، پنجاب میں صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مکمل تعاون کیاجارہاہے۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ رواں سال کے دوران کارکنان کی رجسٹریشن کاعمل مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی۔انکاکہنا تھا کہ ماضی میں محکمہ محنت وانسانی وسائل کوذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایاگیا۔ محکمہ سے کرپشن اورسفارش کلچرکوختم کرکے نئی سمت پرگامزن کیاہے۔