علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3217 ایکڑ پر قائم کیا جائے گا ، مومنہ وحید

ہفتہ 18 جنوری 2020 14:15

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3217 ایکڑ پر قائم کیا جائے گا ، مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3217 ایکڑ پر قائم کیا جائے گا،جس میں ایک ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ آچکی ہے،6 چینی کمپنیوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی کمپنیاں بھی اس پراجیکٹ میں دلچسپی لے رہی ہیں،ابتدائی طورپر چینی کمپنیوں کو صنعتیں لگانے کے لئے 7سو ایکڑ اراضی فراہم کی جا رہی ہے،یہاں ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ چین سے مزید سرمایہ کاری آنے پر مزید اراضی فراہم کی جائے گی۔

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی 22کلو میٹر طویل بائونڈری وال، مین بلیوارڈ، مین گیٹ اور ساڑھے چھ کلومیٹر رابطہ سڑک وغیرہ پر کام شروع ہو چکا ہے، علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا پہلا فیز جون 2021 اور دوسرا فیز 2022 کے اواخر میں جبکہ تیسرا فیز جولائی 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ایئرپورٹ، ہسپتال، لیبر کالونی ،کمپلیکس، پارکس، سپورٹس گرائونڈز، ایکسپو سینٹر، فور سٹار ہوٹل سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم ہوں گی، جہاں 12 سے زیادہ انڈسٹریل سیکٹرز کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر کاروباری مسابقت میں معاونت فراہم کی جائے گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں چین کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ون ونڈ سروس سینٹر بھی متعارف کرا ئی جا رہی ہے، چینی سرمایہ کاروں کو نہ صرف تحفظ بلکہ ہرممکن معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ ون ونڈ سروس پر چینی مترجم تعینات کئے جائیں گے۔ اس میں ون ونڈو سروس سینٹر میں کمپنی رجسٹریشن، یوٹیلٹی، رہائش گاہوں کی فراہمی، سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی طور پر فاسٹ ٹریک بھی متعارف کرایا جائے گا۔

یہاں ویڈیو کانفرنس اور انسانی وسائل کی ہائرنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ 7517ایکڑ پر بن رہے ہیں-4500 ایکڑپر محیط ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہی-یہاں 25 چائینز کمپنیاں صنعتیں لگا رہی ہیں-