ڈینگی کے خلاف مہم میں تمام محکمے متحرک ہوجائیں، عامرخٹک

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:39

ڈینگی کے خلاف مہم میں تمام محکمے متحرک ہوجائیں، عامرخٹک
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے کہا ہے کہ ڈینگی خاتمے بارے نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے‘ تمام محکمے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے لیے نئے عزم کے ساتھ متحرک ہوجائیں‘ زیرالتواء شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہائوس ملتان میں اپنی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ، فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمن اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ امیرآباد،الطاف ٹائون کے مسنگ ایریاز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ اینڈ رائیڈز سرگرمیوں کی صورتحال بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بوگس سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے، تمام ایشوز حل کئے جائیں۔ ڈینگی مریضوں کی جلد رپورٹنگ کے لیے تمام ہسپتالوں کو پابند بنایا جائے۔اجلاس میں تمام محکموں کی ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :