حکومت نہیں جا رہی ، وزیراعظم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں،غلام سرورخان

ہماری حکومت اور اتحادی کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں، وفاقی وزیرہوا بازی

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:49

حکومت نہیں جا رہی ، وزیراعظم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں،غلام سرورخان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) حکومت کہیں نہیں جا رہی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔یہ بیان وفاقی وزیر برائے ہوابازی،غلام سرورخان نے وزیرادعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات کے دوران دیا۔ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات زیربحث آئے۔اس کے علاوہ پارٹی کور کمیٹی میں طے پا جانے والے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور اتحادی کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیںبلکہ ہم اتحادیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد کے لئے وزیراعظم پر بھروسہ کیا،اتحادیوں کے حوالے سے چلنے والی تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اتحادی اس حکومت کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے،اپوزیشن جان بوجھ کر ایسی افواہیں پھیلا رہی ہے کہ حکومت جا رہی ہی.اس میں کوئی صداقت نہیں ہے،حکومت پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہی.وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،حکومت قومی ترقی کا عمل انہیں اعتماد میں لے کرمشاورت سے آگے بڑھائیگی اور اپوزیشن کی حسرتیں حسرت بن کر رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام اتحادی جماعتیں ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے قومی ایجنڈے پر متفق ہیں۔