امریکہ، گھر پر فائرنگ کے واقعے میں چارافرادہلاک ،ایک زخمی

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:25

امریکہ، گھر پر فائرنگ کے واقعے میں چارافرادہلاک ،ایک زخمی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) امریکی ریاست ایو تاہ میں جمعہ کی رات ایک گھرپرفائرنگ کے واقعے میں چارافرادہلاک اورایک زخمی ہوگیاہے،جبکہ ملزم کوحراست میں لے لیاگیاہے ،یہ رپورٹ پولیس اورمیڈیانے دی ہے ۔ حملہ ریاستی دارالحکومت سالٹ لیک سٹی کے مضافات میں چوٹھے قصبے گرانٹسویلے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

گرانٹسویلے کی پولیس اہلکاررہونڈافیلڈزنے کہاہے کہ اہلکارپہنچ گئے ،انہوںنے گھرخالی کرایااورانہیں چارلاشیں ملیں۔

فیلڈزنے کہاکہ پولیس رشتہ داروں کوآگاہ کرنے کاکام کررہی ہے ،اورچھٹاشخص ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ انہوںنے ان میڈیارپورٹس کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ آوراورحملے کانشانہ بننے والے تمام افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔اوٹاہ کے گورنرگیری ہربرٹ نے ٹوئیٹرپرکہاکہ ہمارے دل آج رات گرانٹسویلے سے آنے والی خوفناک خبروں سے ٹوٹ گئے ہیں۔ ہم معصوم جانوں کے ضیاع پرافسردہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :