افغانستان ، فضائی حملوں میں خود ساختہ طالبان گورنر سمیت پانچ جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:25

افغانستان ، فضائی حملوں میں خود ساختہ طالبان گورنر سمیت پانچ جنگجو ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں خود ساختہ طالبان گورنر سمیت پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نمروز اور خوست میں دو مختلف فضائی حملے کئے ۔ جسکے نتیجے میں خود ساختہ طالبان گورنر محمد اختر سمیت پانچ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملوں میں طالبان کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوے ہیں ۔