پنجاب انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دے دی
ؒ منصوبے کو آئندہ مالی سال سے شروع کیا جائے گا، منصوبے کیلئے اراضی کی جلد نشاندہی اور ضروری اقدامات جلد طے کی ہدایت ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کی جائیںگی،منصوبہ طبی تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کو جلد فنکشنل کرنیکا فیصلہ، ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کرینگے
اتوار 19 جنوری 2020 20:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ماہرین سے رابطہ کرکے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امراض خون کے مریضوں کے علاج کیلئے جدید ترین ادارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔امراض خون میں مبتلا افرادبالخصوص بچوں کی بروقت تشخیص سے جان بچائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا قیام طبی تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کو جلد فنکشنل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے کو رواں برس آپریشنل کیا جائے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے منصوبے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے اور اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقو ںکے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں اور ہمارے پائیدار اقدامات ہیلتھ کیئر سسٹم کو معیاری بنانے میں ممدو معاون ثابت ہوں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.