کسانوں کے لیے گنے سبسڈی میں خرد برد ریفرنس

احتساب عدالت نے بیرون ملک جانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کر لیں انور مجید کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

پیر 20 جنوری 2020 21:13

کسانوں کے لیے گنے سبسڈی میں خرد برد ریفرنس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بنک اکاونٹس کیس کسانوں کے لیے گنے سبسڈی میں خرد برد ریفرنس میں خواجہ انورمجید ، عبد الغنی مجید اور دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی عبد الغنی مجید، داودی مورکاس ، راشد احمد سمیت دیگر ملزمان کو احتساب عدالت پیش کیا گیا دوران سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کہاں ہیں کیا وہ مل نہیں رہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ انور مجید جوڈیشل کسٹڈی میں ملیر جیل کراچی میں ہیں کچھ ملزمان کا ابھی پتہ نہیں چل سکا کہ وہ دنیا کے کس کس ملک میں ہیں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ انورمجید اتنے بیمار ہیں کہ انھیں یہاں شفٹ نہیں کیا جا سکتا نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے عدالت کو بتایا کہ جیل اتھارٹی سے انورمجید کی میڈیکل رپورٹ منگوائی جائے احتساب عدالت نے بیرون ملک جانے والے ملزمان کی تفصیلات متعلقہ ادارے سے طلب کر لی اس کے علاوہ عدالت نے حکم دیا کہ ملیر جیل کراچی کے سپرٹنڈنٹ خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹس سے عدالت کو آگاہ کریں عبد الغنی مجید، داودی مورکاس سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع کر دی گئی یاد رہے کہ انور مجید نے احتساب عدالت سے مستقل حاضری کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا انور مجید احتساب عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی بشارت راجہ 20-01-2020/--29 #h# د*نا اہل حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی: مجاہد عبدالر سو ل ۱ملکی تاریخ میں مہنگے ترین آٹے کی فروخت نااہل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہی: صدر سنی تحریک پنجا ب #/h# لاہور (آن لائن) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی،ملکی تاریخ میں مہنگے ترین آٹے کی فروخت نااہل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت عوام کی معاشی قاتل ہے،وہ عوام کو روزگار دینے کے بجائے اداروں کو بیچنے کی باتیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ریلیف کے منتظر عوام تبدیلی سرکار سے مایوس ہو چکے، ایک سا ل میں آٹا قیمت میں چوتھی بار اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہو ںنے مزید کہاکہ نیازی حکومت نے پاکستان کو ترقی دینے کا دعوی کرکے پاکستان کو 70سال پیچھے دھکیل دیا ۔ جن مشیروں اور وزیروں کو اپنے ملک میں سرخ و سفید آٹے کی قیمتوں کا ہی علم نہیں ان سے کیا توقع رکھی جائے کہ یہ ملک و قوم کی حالت سدھارنے کے لیے کوئی بہتر اقدام کریں گے۔