میونسپل کارپوریشن جہلم نے کارپوریشن کے ملحقہ سات دکانیں سیل کردی، بانو بازار میں گیارہ دکانوں کا قبضہ دیدیاگیا

پیر 20 جنوری 2020 22:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) میونسپل کارپوریشن جہلم نے کارپوریشن کے ملحقہ سات دکانیں سیل کردی جبکہ آکشن میں حصہ لینے والے دو تاجروں کو ان کا قبضہ دیدیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے قانون اور ٹ*میرٹ پر آکشن میں حصہ لینے والے تاجروں کو آج میونسپل مارکیٹ میں دو تاجروں کو قبضہ دیدیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سات کو سیل کردیاگیا اسی طرح بانو بازار میں تاجروں کی طرف سے آکشن میں حصہ لیکر لینے والے گیارہ تاجروں کو آج قبضہ دیدیاگیا کیونکہ ان تمام تاجروں نے میونسپل کارپوریشن کے آکشن میں حصہ لیکر یہ دکانیں کرایہ داری پر بولی دیکر حاصل کی تھی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تمام قانون پورے کرنے کے بعد ان کے ساتھ پانچ سال کیلئے معاہدے کرلیے گئے ہیں۔اس موقع پر رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر پورے پنجاب میں میونسپل کمرشل پراپرٹی کا قانون کے مطابق آکشن کا عمل جاری ہے جو اوپن ہوگا اور جو بھی تاجر اس میں زیادہ بولی دیکر دکانیں حاصل کریگا اور معاہدے کی تکمیل کے بعد اس کو قبضہ دیدیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :