حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی و آگاہی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،اساتذہ

پیر 20 جنوری 2020 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) گورنمنٹ ایم سی بوائز سینٹرل ماڈل ہائی سکول ملت کالونی کے اساتذہ کرام نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و آگاہی مہم کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی و آگاہی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،ہم اپنے سکول کی طرف سے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں اور ہم اپنے طلباء کو زیادہ سے زیادہ کلین اینڈ گرین چیمپئن بننے کی رغیب دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یو سی 42کے علاقے ملت کالونی کے گورنمنٹ ایم سی بوائز سینٹرل ماڈل ہائی سکول میں میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی طرف سے کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و آگاہی مہم کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیئے جانے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے افسران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،راجہ ایم انور کیانی نے کہا کہ ہم اس مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے شانہ بشانہ ہیں،اپنے طلباء کو کلین اینڈ رین چیمپئن بننے کیلئے تاکید کرینگے،چوہدری عبدالقیوم نے کہا کہ اپنے سکول اور گھر کی طرح گلی،محلے اور بازاروں کو بھی صاف ستھرا رکھیں،شیر محمد اعوان نے کہا کہ لیکچر کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کا ہمارے سکول میں آنا خوش آئند ہے،اس موقع پر طلباء اور اساتذہ میں گفٹس بھی تقسیم کئے گئے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے افسران نے طلباء کو صفائی کی اہمیت و افادیت پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اپنی آنیوالی نسلوں کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک ماحول دینے کیلئے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم میں ہرشہری کا حصہ لینا ضروری ہے،اپنے گھروں کی صفائی کیساتھ گلی،محلے،بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی برقرا ر رکھیں،گھر میں ،باہر پودے لگائیں،صفائی انسان کی صحت کے ساتھ ساتھ ایک خوشحال زندگی کی ضمانت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

صفائی اور پاکیزگی انسان کی زندگی کا اہم جزو ہے جس سے انسان تمام بیماریوں اور نجاستوں سے دور رہتا ہے،سٹوڈنٹس ہماری اس مہم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،صفائی کا پیغام اپنے اردگرد موجود افراد میں عام کریں،کوڑا سرِ عام گلیوں، نالیو ں یا کھلے پلاٹوں میں نہ پھینیکیں کیونکہ ایک تو یہ گندگی او ر تعفّن کا باعث بنتا ہے دوسرا س سے بہت سی بیماریاںپھیلتی ہیں۔

کوڑے کوویسٹ بیگز میں ڈال کر کمپنی کے کوڑا دانوں میں پھینکیں یا کمپنی کے سینٹری ورکرز کے حوالے کر دیں،بعد ازاں ایک آگاہی واک بھی کی گئی اور پودے لگائے گئے،اس موقع پر بچوں نے پینٹنگز کے زریعے صفائی کا پیغام دیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمونیکیشن ٹیموں نے اس موقع پر معلوماتی بروشرز،شرٹس اور بیج بھی طلبا ء میں تقسیم کئے ،اس اسکول آگاہی مہم کا مقصد مستقبل کے معماروں کے مابین صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ،تاکہ وہ ان صفائی کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصّہ بنا کر دوسروں کے لئے عظیم مثال بنیں۔

یہ طالبِ علم ہمارا مستقبل ہیں، ان کے ساتھ مل کر ہم ایک صاف اور سرسبز پاکستان کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔ - اپنی آئندہ آنے والے نسلوں کے لئے ماحول کو صحت افزاء اور صاف رکھنا ہوگا‘‘ یہی پیغام ہم ان آگاہی مہمات میں عام کررہے ہیں۔ ان آگاہی مہمات کا مقصد طالبِ علموں کو صفائی سے متعلق آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کلاس رومز، کینٹین، پلے گرائونڈز اور رہائشی مقامات کو صاف رکھ سکیں۔