جاپانی کابینہ کی مالی سال 2020 ء کے لیے ریکارڈ بجٹ کی منظوری

منگل 21 جنوری 2020 10:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) جاپانی کابینہ نے مالی سال 2020ء کے لیے ریکارڈ بجٹ کی منظوری دی ہے جس میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کے لیے فنڈز میں اضافہ بھی شامل ہیں۔اس کا تخمینہ 1 ہزار 26 کھرب ین یا تقریباً 930 ارب ڈالر ہے جو مسلسل 8 ویں سال ایک ریکارڈ ہے۔سماجی تحفظ کے لیے مختص کی جانے رقم بھی تقریباً 358 کھرب ین کے ساتھ ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

یہ رقم معمر ہوتی جاپانی آبادی کی طبی نگہداشت اور پنشن ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے لیے استعمال ہو گی۔ اس میں سے کچھ رقم کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی مفت اعلیٰ تعلیم کے لیے استعمال ہو گی۔دفاعی اخراجات 53 کھرب ین رہیں گے۔ اس میں خلاء اور سائبر سکیورٹی کے لیے رقم بھی شامل ہے۔حکام کو توقع ہے کہ بجٹ اخراجات کا تقریباً ایک تہائی حکومتی بانڈز سے مہیا کیا جائے گا۔ لیکن مجوزہ بجٹ سے جاپان کے بڑھتے ہوئے قومی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :