صومالی حکومت کی ترکی کو اپنے علاقائی پانیوں میں تیل کے ذخائر کی تلاش کی دعوت

ترک کمپنیاں پہلے ہی بندرگاہوں ، سڑکوں کی تعمیرسمیت متعددشعبوں میں کام کر رہی ہیں،صومالی انٹیلی جنس چیف کی گفتگو

منگل 21 جنوری 2020 11:45

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ صومالیہ کی حکومت نے ترکی کو اپنے علاقائی پانیوں میں تیل کے ذخائر کی تلاش کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر طیب ایردوآن کے صومالیہ میں تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صومالی انٹیلی جنس کے سابق نائب سربراہ عبداللہ عبد اللہ نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ترکی کی کمپنیاں پہلے ہی کئی بندرگاہوں ، سڑکوں کی تعمیر ، آب پاشی ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صومالی حکومت اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ ترکی ان تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صومالیہ کے وسائل تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کے کئی معاہدے موجود ہیں۔ ان معاہدوں نے ترکی کے لیے صومالیہ کے وسائل ہتھیانے کی راہ آسان کردی ہے۔