حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مانٹرننگ کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 21 جنوری 2020 12:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مانٹرننگ کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح کے اوقات کار میں سکولز کے سرپرائز وزٹ کریں اور ان کی مانٹرننگ رپورٹ دیں۔اس حکم نامہ میں سی ای او کے علاوہ تمام ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو بھی سرپرائز وزٹ کا پابند کیا ہے ۔معلوم ہوا کہ حکومت نے تعلیمی ادروں کی مانٹرننگ کے فیصلہ سے ان سرپرائز وزٹ کا مقصد اساتذہ کی حاضری کو چیک کرنا اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانا ہے۔