نیوزی لینڈ، چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 20 زخمی

منگل 21 جنوری 2020 12:41

نیوزی لینڈ، چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 20 زخمی
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) نیوزی لینڈ میں ایک بس حادثے میں20 چینی سیاح زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ منگل کو نیوزی لینڈ کے سائوتھ آئی لینڈ کے ساحلی علاقہ کوئینز ٹائون سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹے علاقے گلینورچے میں پیش آیا۔ نیوزی لینڈ میں چینی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق چینی سیاحوں کے گروپ سے تھا۔ حادثے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ہیلی کاپٹر اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔