بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال آئندہ 6 ماہ میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

منگل 21 جنوری 2020 13:13

بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال آئندہ 6 ماہ میں اپنے عہدے سے سبکدوش ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال آئندہ 6 ماہ میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ ٹونی ہال کے سبکدوش ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت کے ساتھ نشریاتی ادارے کی مالی اعانت سے متعلق مذاکرات کی ذمہ داری نئے شخص پر عائد کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال نے اپنے سٹاف کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا کہ وہ 7 سال کے بعد آئندہ گرمیوں میں برطانیہ کے سب سے بڑے خبر رساں ادارے کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر کو 2022ء کے وسط نقطہ چارٹر اور 2027 ء کی تجدید دونوں کا جائزہ لینا چاہیے اور بی بی سی کی نمائندگی کرنے والے شخص کو دونوں مراحل کو بہتر انداز میں دیکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جیسا کہ ہمارا ملک برطانیہ ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے اور اس وقت بی بی سی کو مضبوط ہونے کی ضرورت ہے، بی بی سی دنیا بھر کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے اور برطانیہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے سٹاف کو کی گئی ای میل میں کہا کہ بی بی سی کی اقدار کبھی بھی اس سے متعلق نہیں رہی ہیں لیکن ادارے نے انہیں اپنائیں، ہمیں جھوٹی خبروں کے اس دور میں سچ اور غیرجانبدارانہ معیار برقرار رکھنا ہو گا۔ ٹونی ہال نے 2012ء میں بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر ہوئے۔