حکومت نے معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کئے، مومنہ وحید

منگل 21 جنوری 2020 14:16

حکومت نے معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کئے، مومنہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نی16 ماہ میں قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے، مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے، وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے 7ارب کا پیکج دیا گیا، آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے،عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔