چاند کی مٹی سے آکسیجن بنانے والا آزمائشی پلانٹ تیار

منگل 21 جنوری 2020 19:08

چاند کی مٹی سے آکسیجن بنانے والا آزمائشی پلانٹ تیار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) انسان چاند پر آبادیاں بسانے کا خواہاں ہیں اور اسی سمت میں یورپی ماہرین نے ایک چھوٹا پلانٹ بنایا ہے جو چاند کی مٹی سے آکسیجن کشید کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ چاند کی مٹی کو قمری ریگولتھ بھی کہا جاتا ہے۔ چاند سے واپس لائے گئے نمونوں کا ہر عہد میں بغور مطالعہ کیا گیا ہے جو اپالو مشن سے زمین تک لائے گئے تھے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چاند کی پتھروں میں 40 سے 45 فیصد آکسیجن موجود ہوتی ہے۔تاہم چاند کی مٹی میں موجود ا?کسیجن ایسی نہیں کہ اس سے سانس لینے میں استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ ا?کسیجن تو دھاتی معدن میں بند ہوتی ہے۔ اب یوری خلائی تحقیق اور ٹٰیکنالوجی سینٹر ( ای ایس ٹی ای اسی ) ن ایک چھوٹا سا ا?زمائشی پلانٹ بنایا ہے جو قمری پتھر ریگولتھ سے قابلِ استعمال ا?کسیجن کشید کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے پگھلے ہوئے نمک کی برق پاشیدگی کے عمل کو استعمال کیا ہے۔ اس میں انہوں نے پہلے چاند کی مٹی کو ایک پیالے میں ڈالا اور کیلشیئم کلورائڈ نمک کو 950 درجے سینٹی گریڈ پر گرم کرکے پگھلاکر مٹی میں ملایا۔ اس گرمی پر بھی ریگولتھ ٹھوس ہی رہا۔ اس کے بعد اس ا?میزے میں ہلکی بجلی شامل کی گئی تو چاند کی گرد سے ا?کسیجن خارج ہونے لگی۔ اس عمل میں پگھلے ہوئے نمک نے بجلی گزرنے میں الیکٹرولائٹ کی طرح مدد کی اور ا?کسیجن اس کے ایک سرے یعنی اینوڈ پر جمع ہوتی گئی۔

اس چھوٹے پلانٹ سے ثابت ہوا کہ چاند کی مٹی سے ا?کسیجن نکالنا ممکن ہے جسے بہتر کرکے انسانوں کے لیے چاند پر ا?کسیجن کی تیاری ممکن ہوجائے گی۔ اس عمل میں ا?کسیجن کے ساتھ ساتھ کئی مفید دھاتیں بھی نکل ا?ئیں جو ماہ نوردوں کے کام ا?سکے گی۔اس کامیابی کے بعد سائنسدانوں کی ٹیم اس منصوبے کو مزید بہتر بنانے پر کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :