عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کے نرخوں میں ایک فیصد کمی

منگل 21 جنوری 2020 20:15

عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کے نرخوں میں ایک فیصد کمی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کے نرخوں میں ایک فیصد کمی آئی ہے جس کی وجہ لیبیا سے کروڈ آئل کی ترسیل رواں ہونے کے امکانات کے تحت سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برنٹ کروڈ کی فروری کے لئے سپلائی کے سودے 62 سینٹ(1 فیصد) کمی کے ساتھ 64.58 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی سپلائی 42 سینٹ(0.7 فیصد) کمی کے ساتھ 64.58 ڈالر فی بیرل طے پائی۔

متعلقہ عنوان :