سراج الحق کی قیادت میں ہی جماعت اسلامی کی دیانت دار ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، بشیرا حمدماندائی

منگل 21 جنوری 2020 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہاکہ سراج الحق کی قیادت میں ہی جماعت اسلامی کی دیانت دار ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے موجودہ حکومت کا ہر آنے والادن غریب عوام کیلئے مصیبت لے آتاہے ورلڈ بنک کے ملازمین سے ملک چلانا دانشمندی نہیں۔ورلڈ بنک سرمایہ داروں ظالموں اور اسلام دشمنوں کا ادارہ ہے جماعت اسلامی دیانت دار دین دارمنظم اسلامی انقلابی تحریک کا نام ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں گے تو حقیقی اسلامی دیانت دار خادم حکومت قائم ہوگی لٹیروں سے دولت برآمد کرکے عوام کے مسائل حل کرنے پر خر چ کریں گے عوام نے سب کوآزمالیا اب باری جماعت اسلامی کی ہے جماعت اسلامی دعوے نہیں عملی طور پر قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ حق و باطل کے درمیان کشمکش ابد سے ہے اور ازل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کوملک کی نظریاتی جدوجہد ،اکابرین کی جدوجہد وقربانی کو دیکھتے ہوئے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے حق کا ساتھ دیناچاہیے حق اور باطل کے اس معرکے میں اللہ تبارک تعالیٰ نے ہمیں حق کا شعور عطا کیا ہے۔ اس لحاظ سے ہم سارے خوش قسمت ہیں۔ اس دنیا میں دین کے غلبے کے لیے ہمیں اپنی ہر ممکن کوشش اور جدوجہد کرنی اور نیکی کا علمبر دار بننا چاہے۔ یہ بہت بڑا دینی فریضہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہم پر عائد کیا ہے۔ اس سے سرخرو ہونا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہوگا