معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لئے سماجی تحفظ کے پروگرام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے،
حکومت نے سماجی تحفظ کے پروگرام کے لئے بجٹ کو 110 ارب سے بڑھا کر 190 ارب روپے کردیا ہے، رپورٹ
بدھ 22 جنوری 2020 13:01
(جاری ہے)
اسی طرح مالیاتی خسارے کو متعین سطح پر رکھنے کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ افراط زر کے دبائو کو ختم کرنے اور مجموعی طلب پر قابو پانے کے لئے اضافی مالیاتی امداد پر پابندی کے ساتھ سادگی اور کفایت شعاری کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں پرائس مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس کا کام اشیائے صرف کی فراہمی اور قیمتوں کے رجحان پر نظر رکھنا ہے، ضروری اشیاء کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے بھی مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ سمگلنگ کی وجہ سے بھی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے قومی زرعی ہنگامی پروگرام پر عملدآمد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پالیسی اقدامات کے ساتھ ساتھ انتظامی سطح پر مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ شہریوں کو ضروری اشیاء کی مسلسل فراہمی کے لئے سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹور آئوٹ لٹس کے نیٹ ورک کو توسیع دی جارہی ہے۔ صوبائی حکومتیں اور اسلام آباد انتظامیہ قیمتوں کی فہرستو ںکو باقاعدہ آویزاں کرنے اور اوپن مارکی-ٹ اور سستے بازارو ںمیں ضروی اشیائے کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر پانچ اشیائے ضروری صرف شہریوں کو سستے داموں فراہم کرنے کے لئے کارپوریشن کو 6 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی رابطہ کاری جاری ہے۔ صوبائی حکومتیں ہول سیلرز اور صارفین کے مابین ناجائز منافع کے مارجن کو چیک کرنے اور مڈل مین کے کردار کو کم سے کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کو افراط زر کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومت نے کئی اقدمات کئے ہیں۔ بجلی کے 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی زرتلافی کی مد میں 226.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور اب تک اس ضمن میں 94.12 ارب روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عام آدمی کے لئے سستی روٹی کی فراہمی کے لئے روٹی تندورو ںکو 1.5 ارب روپے زر تلافی فراہم کئے۔ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لئے سماجی تحفظ کے پروگرام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے سماجی تحفظ کے پروگرام کے لئے بجٹ کو 110 ارب سے بڑھا کر 190 ارب روپے کردیا ہے۔ اس پروگرام میں شفافیت لانے کے لئے بھی جامع اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ مستحق افراد کو سوشل سیفٹی نیٹ سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.