فریال تالپور نے مجمند بنک اکائونٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا

احتساب عدالت نے نیب سے بینک منجمد ہونے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

بدھ 22 جنوری 2020 15:56

فریال تالپور نے مجمند بنک اکائونٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے مجمند بنک اکائونٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ۔ بدھ کو فریال تالپور کی تین منجمند بنک اکاونٹس دوبارہ کھلوانے کیلئے درخواست دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میرے منجمند بنک اکاونٹس کھلوانے کیلئے حکم جاری کرے۔احتساب عدالت نے نیب سے بینک منجمد ہونے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کس کیس میں فریال تالپور کے بینک اکائونٹس منجمد کئے گئے۔عدالت نے نیب کو 11 فروری تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔