امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

بدھ 22 جنوری 2020 21:19

امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) لیبین آئل کی برآمد میں کمی کے باوجود امریکہ میں خام تیل کے نرخ گرگئے جس کی وجہ اس کی ملکی پیداوار میں اضافہ اور عالمی سطح پر وافر سپلائی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 46 سینٹ (0.7 فیصد ) گر کر 64.74 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 7 سینٹ (0.1 فیصد ) کمی کے ساتھ 58.47 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :