بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کوآپریشنل کرنے کا عمل موخر، حصص کے نرخ 3.3 فیصد گرگئے

بدھ 22 جنوری 2020 21:19

بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کوآپریشنل کرنے کا عمل موخر، حصص کے نرخ 3.3 فیصد ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کو دوبارہ آپریشنل کرنے کا عمل رواں سال کے وسط تک موخر، حصص کے نرخ 3.3 فیصد گرگئے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق میکس 737 طیاروں کو دوبارہ آپریشنل کرنے کا عمل بعض وجوہات کی بنیاد پر رواں سال کے وسط تک موخر کیا جارہا ہے ۔اس بیان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں بوئنگ کے حصص 3.3 فیصد گر کر 313.37 ڈالر فی شیئر کی سطح پر بند ہوئے۔ادھر امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ بوئنگ کے میکس طیاروں کی سرٹیفکیشن کے حوالے سے فی الحال کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :