وزیراعظم عمران خان سے سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقات ،تجارت وسرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

عمران خان کی سنگاپور کی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری اورکاروبار شروع کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

بدھ 22 جنوری 2020 22:35

وزیراعظم عمران خان سے سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقات ،تجارت وسرمایہ ..
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے انعقاد کے موقع پر سنگاپور کے وزیراعظم جناب لی سین لوونگ نے ملاقات کی۔دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت وسرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سنگاپور کی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری اورکاروبار شروع کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے سنگاپور کے اپنے ہم منصب کو بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور گزشتہ برس اگست میں بھارت کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا۔ دونوں اطراف نے مختلف فورمز پر تعاون کے فروغ پربھی اتفاق کیا۔