[فیصل آباد، رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے کا دارالامان کا اچانک دورہ،خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے جاری اقدامات کو چیک کیا

بدھ 22 جنوری 2020 22:30

5فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے نے دارالامان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے جاری اقدامات کو چیک کیا۔انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین سے گفتگو کر کے ان سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور سماجی بہبود کے اداروں میںمقیم خواتین کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل سے آگاہ کریں جن کے حل کے لئے تیز رفتاراقدامات کیے جائیں گے۔ فردوس رائے نے دارالامان کی انتظامیہ سے کہا کہ یہاں رابطہ کرنے والی خواتین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کو فنڈز کی فراہمی کے لئے اعلی حکام سے بات کی جائے گی اور اس مسئلہ کو جلد حل کرائیں گے۔ انہوں نے دارلامان میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بھی چیک کیا اور کہا کہ صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے سٹاف کی حا ضری یقینی بنانے اور دستیاب جگہوں پر شجر کاری کرنے کی بھی تاکید کی۔ انچارج دارالامان صوفیہ رضوان نے ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔