شمالی امریکہ میں ٹویوٹا کار کے ایئربیگ میں نقص، 34 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

جمعرات 23 جنوری 2020 13:03

شمالی امریکہ میں ٹویوٹا کار کے ایئربیگ میں نقص، 34 لاکھ گاڑیاں واپس ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) شمالی امریکہ سے ٹویوٹا موٹر نے ایسی لاکھوں گاڑیاں گاہکوں سے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے جن میں نصب ایئربیگ ناقص ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹویوٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ شمالی امریکہ سے جن ماڈلز کی گاڑیوں کو واپس منگوایا جارہا ہے ان میں2011ء سے 2019ء تک فروخت ہونے والی کرولا اور 2012 ء تا 2018ء تیارکردہ ایوالون شامل ہیں، تقریباً 34 لاکھ گاڑیاں واپس منگوائی جا رہی ہیں۔

خدشہ ہے کہ مذکورہ گاڑیوں میں ایئربیگ کا نقص حادثے کی صورت میں انہیں پھولنے سے روک سکتا ہے۔ امریکی ٹرانسپورٹ حکام نے ان گاڑیوں میں ایئربیگز سے متعلقہ مسائل کی چھان بین گزشتہ اپریل میں شروع کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ ایئربیگز 6 کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جن میں سے ٹویوٹا، ہنڈا اور متسوبشی، ہٴْنڈائی اور جنوبی کوریا کی ’ کیا ‘ اور ایف سی اے شامل ہیں۔