چنے کے کاشتکاروں کو فصل کو پہلاپانی کاشت کی45 دن بعد، دوسرا پھول آنے پر دینے کی ہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 14:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی دیکھ بھال میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور فصل اگنے کے 15دن کے اندر اندر اس کی چھدرائی کرکے زائد پودوںکو نکال اور پودوں کا قطاروں میں درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر یا6انچ کردیں تاکہ پودوں کی بہتر بڑھوتری ممکن ہو سکے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ اگر فصل اگنے کے موقع پر زمین میں نمی کم ہوتو چھدرائی کاعمل ذراتاخیر سے بھی شروع کیاجاسکتاہے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے لہٰذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکارکابلی چنے کیلئے پہلاپانی کاشت کی45 دن بعد دوسرا پانی فصل پر پھول آنے پر دیں ۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ دیگرفصلات کی طرح جڑی بوٹیاں چنے کی فصل کو بھی نقصان پہنچاسکتی ہیں لہٰذا فصل اگنے کے 30روز کے اندر اندر جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی اور 70روز کے اندر دوسری گوڈی کی جانا ضروری ہے تاکہ دوبارہ اگ آنے والی جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :