لیاری کا کچھی نوجوان عیسیٰ واگیر میراتھن میں شرکت کے لئے دبئی روانہ

ٰؒلیاری کا نوجوان دبئی میں بین الاقوامی میراتھن میں پاکستان کی نمائندگی کریگا

جمعرات 23 جنوری 2020 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) لیاری کا کچھی نوجوان عیسیٰ واگیر دبئی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میراتھن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاری کے نوجوان ایتھلیٹ عیسیٰ واگیر جو کہ پہلے کراچی سٹی میراتھن میں دوسری اور سکینڈ کراچی سٹی میراتھن میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اب دبئی میں منعقدہ بین الاقوامی میراتھن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ،عیسیٰ واگیر مامزار رنر کلب دبئی کی دعوت پر میراتھن میں شرکت کے لئے دبئی روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :