مرد بن کر لڑکیوں سے زیادتی کرنے والی لڑکی گرفتار

21 سالہ جیما واٹس سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو پھنساتی تھی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 24 جنوری 2020 16:37

مرد بن کر لڑکیوں سے زیادتی کرنے والی لڑکی گرفتار
برطانیہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25جنوری2020ء) مرد بن کر لڑکیوں سے زیادتی کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 21 سالہ جیما واٹس سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنساتی تھی اور بعد میں ان کے ساتھ زیادتی کرتی تھی۔اس کی آخری شکار ایک 14 سالہ لڑکی گریس لیتھم تھی جس کے ساتھ اس نے زیادتی کی ،گریس اور اس کے والدین کی جانب سے ہمت سے کام لیتے ہوئے اس معاملے کو پولیس میں رپورٹ کیا گیا جس کے بعد جیما واٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گریس کو سکول میں سب تنگ کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں جا رہی تھی،اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے والدین کی جانب سے اس کا سکول جانا بند کر دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وہ صرف گھر پر تعلیم حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

گریس کو ان سب معاملات سے مزید ڈپریشن ہو گیا جس سے وہ دماغی مریض بننا شروع ہو گئی تھی۔اسی دوران گریس کی ایک 17 سالہ لڑکے سے سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی جس سے دوستی اس قدر بڑھ گئی کہ وہ اپنی صحیح دماغی حالت میں ا ٓگئی۔

یہ سب دیکھ کر اس کے والدین کی جانب سے بھی کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا گیا حتیٰ کہ جیما واٹس کو ان کے گھر آنے کی بھی اجازت دے دی گئی جو کہ اس وقت لڑکا بن کر گریس کو پھنسا رہی تھی۔کچھ مہینے جیما واٹس ان کے گھر ایک لڑکا بن کر ان کے گھر آتی رہی اور خاندان کا ایک رکن بن گئی۔لیکن بعد میں ایک دن اس نے گریس کو بھی اپنی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اس سے پہلے شکا رہونے والی لڑکیوں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا لیکن گریس اور اس کے والدین نے چپ نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور پولیس کو اس سارے واقعے کی اطلاع دی جس پر پولیس کی جانب سے کارروآئی کرتے ہوئے مرد بن کر لڑکیوں سے زیادتی کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :