محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے یوٹیوب چینل لانچ کر دیا

جمعہ 24 جنوری 2020 19:26

لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے یو ٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے جس پر کاشتکاروں کو فنی راہنمائی کے لئے محکمانہ سفارشات پر مبنی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے تحت تیار ہونے والے زرعی پیغامات،ڈاکومینٹری ،پروگرامز اور پروگرامز کے متعلق فیڈ بیک کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے نشر کئے جائیں گے ۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے یہ بتایا کہ نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے کاشتکاروں تک فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پہنچا رہا ہے۔ اس چینل سے استفادہ کرنے کے لئے کاشتکار یو ٹیوب www.youtube.com کے سرچ انجن میں جاکرzaratnama ٹائپ کرکے چینل کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کے اس اقدام کا مقصد زراعت کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل نظامت زرعی اطلاعات پنجاب مختلف واٹس ایپ گروپس اورسو شل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے بھی کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے۔اسی طرح" یو ٹیوب" چونکہ آج کل معلومات کا ایک آسان ذریعہ ہے اس لئے نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے اس چینل کا لانچ کیا ہے جس کے ذریعے کاشتکاروں کو فنی راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔امید ہے کہ کاشتکار محکمہ کے اس انقلابی قدم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق معلومات کے لئے یو ٹیوب چینل کا استعمال ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :