یہ وقت کسی غیر ذمے دارانہ کارروائی کا نہیں، امریکی کمانڈر کا ایران کو انتباہ

مشرق وسطی میں بڑھی کشیدگی کی روشنی میں وہاں امریکا کا عسکری وجود فی الوقت باقی رہے گا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 22:58

یہ وقت کسی غیر ذمے دارانہ کارروائی کا نہیں، امریکی کمانڈر کا ایران ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) امریکی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل کینتھ فرینک میکنزی جونیئر نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ذمے دارانہ کارروائی سے باز رہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحر احمر میں طیارہ بردار امریکی جہاز پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کے دوران میکنزی کا کہنا تھا کہ "امریکا یہ چاہتا ہے کہ ایرانی نظام کی قیادت کو اس بات پر قائل کر لیا جائے کہ اس وقت کوئی بھی غیر ذمے دارانہ کارروائی مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جنرل کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی قیادت کو بھیجا گیا پیغام واضح ہے اور وہ یہ کہ ہم جنگ کے لیے کوشاں نہیں لہذا آپ لوگ بھی اس کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی میں بڑھی کشیدگی کی روشنی میں وہاں امریکا کا عسکری وجود فی الوقت باقی رہے گا۔امریکی جنرل کے مطابق خطے میں فضائی اور بحری فورسز کا مقصد روک لگانے کی قوت کا دوبارہ حصول اور تہران کو ایک واضح پیغام ارسال کرنا ہے۔جنرل میکنزی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ خطے میں کشیدگی کی سطح کو کم ہوتا دیکھیں گے جو حالیہ عرصے میں بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :