بنوں میں 7 روزہ پولیو مہم پرسوں سے شروع ہوگی

ہفتہ 25 جنوری 2020 11:58

بنوں میں 7 روزہ پولیو مہم پرسوں سے شروع ہوگی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) بنوں میں سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم پرسوں پیر سے شروع ہو گی جوکہ 2فروری تک جاری رہے گی‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرحمیدالرحمن داوڑ کے مطابق بنوں میں 57یونین کونسلز میں 238000بچوں کو پولیو کے قطری پلائے جائیںگے‘ اس مہم کیلئے 972موبائل‘ 65 فکسڈ ‘ 60 ٹرانزٹ اور 6 رومنگ ٹیمیں حصہ لیںگی‘ جس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی طرف سے 22 ٹیمز اس مہم کی نگرانی کریںگی جبکہ مقامی ماہرین کے 10افراد پرمشتمل وفد خصوصی معاونت کریگا۔

متعلقہ عنوان :