صدر مملکت عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:25

صدر مملکت عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ جب قذافی اسٹیڈیم آئے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر میچ دیکھا ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ صدر مملکت نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر کرکٹ بورڈ کے حکام کی ستائش کی ۔