جوبلی انشورنس فورتھ ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپیئن شپ شروع

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:56

جوبلی انشورنس فورتھ ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپیئن شپ شروع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) جوبلی انشورنس فورتھ ماسٹرز نیشنل سنوکر چیمپیئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلکس سنوکر ہال اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ایونٹ کے پہلے روز14میچوں کا فیصلہ ہوا۔ایونٹ کے پہلے روز خیبرپختونخوا کے شاہ خان نے سندھ کے نسیم پراچہ کو 3-1سے شکست دی ان کے جیت کا سکور(59-26, 42-56, 74-53, 68-22)رہا۔

(جاری ہے)

پنجاب کیشہزاد بٹ نے بلوچستانکے سعید حمد کو 3-0(63-31, 59-37, 89-31)،پنجاب کے فود حسین نے بلوچستان کے عبد الرحمان کو 3-2سے ہرا دیا۔

ان کے گیم کا سکور(42-69, 74-51, 60-53, 42-52, 53-45)رہا۔اسی طرح دیگر مقابلوں میں ظفر اقبال،شاہد شفیق،طاہر مجید، شاہداب بیگ،محمد آصف توبہ،نسیم پراچہ،عبدالرحمان،یاسر شہزاد اورعمران نے اپنے اپنے خریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔آج اتوار کو ایونٹ میں مزید14میچ کھیلے جائیں گے۔