ہزاروں پاکستانی چین میں موجود، جان لیوا کرونا وائرس سے پاکستان کو شدید خطرہ
چین میں قریباً اٹھائیس ہزار پاکستانی طالب علم زیر تعلیم ہیں، 800 رہائشی تاجر ہیں اور قریباً 1500 تاجر ایسے ہیں جنھوں نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا: پیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی رپورٹ
اسامہ چوہدری اتوار 26 جنوری 2020 12:05
(جاری ہے)
یاد رہے کہ ۔ چین میں کرونا وائرس نے تباہی مچادی ہے۔
وائرس پر قابو پانے کیلئے چین کے سیاحتی مقام پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی، لوگوں کو ہدایات جاری کردی گئی تھیں کہ کوئی بھی شخص سیاحتی مقام کا رخ نہ کرے۔ دوسری جانب چین نے عوام کو وائرس سے بچانے کیلئے 15 شہر لاک ڈائون اور ووہان میں ہنگامی بنیاد پر نئے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا تھے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس جان لیوا بیماری سے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، چین کے نئے قمری سال کے پہلے دن بیجنگ اور ہانگ کانگ سمیت بڑے شہروں میں تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں، کرونا وائرس کے پیش نظر ہانگ کانگ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، حفاظتی اقدامات کے باعث 15 چینی شہر لاک ڈائون ہونے سے 5 کروڑ 70 لاکھ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ووہان شہر میں ہنگامی بنیاد پر 1300 بیڈز پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں، چینی شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ جان لیوا کرونا وائرس کا پاکستان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، ملتان میں چینی باشندے کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا، جہاں ان کو و آئی سو لیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.