پی ٹی آئی کارکن کی ایس ایچ او تھانہ لبرٹی کی پولیس گردی کا نوٹس لینے کی اپیل

پولیس نے خود ریسٹورانٹس سیل کیے، اور سیل ٹوٹنے کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف ہی درج کرلیا، سیل ٹوٹنے سے لوگ اندر گھس گئے اور مالی نقصان پہنچایا، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں۔قذافی اسٹیڈیم میں ریسٹورانٹ مالک معیز فرید کی اپیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 21:59

پی ٹی آئی کارکن کی ایس ایچ او تھانہ لبرٹی کی پولیس گردی کا نوٹس لینے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2020ء) پی ٹی آئی کے کارکن اور قذافی میں ریسٹورانٹ کے مالک معیز فرید نے ایس ایچ او لبرٹی کی پولیس گردی کا نوٹس لینے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ پولیس نے خود ریسٹورانٹس کو سیل کیا اور سیل ٹوٹنے پر ہمارے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا، سیل ٹوٹنے سے لوگ اندر گھس گئے اور مالی نقصان پہنچایا، لیکن ایس ایچ او نے سیل ٹوٹنے کا ہم پرالزام لگایا اور سٹاف کو حوالات میں بند کردیا، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں قذافی اسٹیڈیم میں ریسٹورانٹ کا مالک ہوں، میں نے لبرٹی تھانہ کے باہر کھڑا ہوں، ایک کاروبار جو ہم نے عمران خان کے ویژن پر شروع کیا، تاکہ معیشت کو ترقی ملے، لیکن اس کاروبار نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

آج ہم پر جعلی مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس جعلی ایف آئی آر کی وجہ سکیورٹی ایجنسی اور پولیس کی ناقص کارکردگی ہے۔

انہوں نے ہمارے ریسٹورانٹ کو خود سیل کیا، خالی میرے نہیں بلکہ کئی ریسٹورانٹس سیل کیے گئے، لیکن آج ہمیں کال آتی ہے کہ ہمارے ریسٹورانٹس کی سیل ٹوٹ گئی ہے۔یہ بات ہمارے علم میں بھی نہیں ہے کہ ہمارے ریسٹورانٹس کی کیسے سیل ٹوٹی ہے۔ ریسٹورانٹس سیل ہونا نئی بات نہیں یہ پہلے بھی ہوتا ہے، ہمیں تمام ایس اوپیز کا پتا ہے، لیکن پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہمارے ریسٹورانٹس کی سیل ٹوٹی ، لوگ اندر گھس گئے، جس سے سامان کو نقصان پہنچا۔

لیکن اس کا سارا ملبہ الٹا ہم ڈال دیا گیا، اور ہم پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔میری اعلیٰ حکام اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اس ایس ایچ او مسعود نے پولیس گردی کی، میرے سٹاف ممبران کو اٹھا کر ڈالے میں ڈالا اور حوالات میں بند کردیا، جس کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ ہم پربغیر انوسٹی گیشن کیے 188دفعات لگا دی۔ اپنی بے وقوفیاں ، اپنی ناقص کارکردگی کو پیچھے رکھ ہمیں آگے کردیا۔ ہم نے 1500لوگوں کو روزگار دیا لیکن جب یہ بند ہوتا ہے تو یہ سب لوگ بے روزگار ہوجاتے ہیں۔ میری وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور سی سی پی او سے اپیل ہے کہ اس ایس ایچ او کیخلاف کاروائی کی جائے۔میں پی ٹی آئی کا ادنیٰ ورکر بھی ہوں، ہم کارروائی ہونے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔