آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر راجن پور

40 سے زائد فکسڈ وٹرک پوائنٹس پر 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی تعداد 3000سے بڑھا کر 4200کر دی گئی ہے، ذوالفقار علی

پیر 27 جنوری 2020 15:17

آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ..
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے میڈیا نمائندگان کو بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلع میں آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے 40 سے زائد فکسڈ وٹرک پوائنٹس پر 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی تعداد 3000سے بڑھا کر 4200کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کیطرف سے مقرر کردہ پوائنٹس تحصیل راجن پور میں حاجی عابد کریانہ چوک اللہ آباد،حاجی محمد اسلم کریانہ مچھی والا،جان محمد کریانہ موتی مسجد راجن پور،ٹرکننگ اسٹیشن راجن پور مزاری مارکیٹ،نزد پریس کلب راجن پور،اعظم کریانہ شکار پور،مجاہد حسین کوٹلہ عیسن،راشد کریانہ فتح پور روڈ راجن پور،عرفان افضل کریانہ مچھی درہ،رانا ذوالفقار چوک اللہ آباد،شفقت کریانہ چوک اللہ آباد،حاجی عبدالغفور کریانہ کوٹلہ نصیر،رانا یامین کوٹلہ نصیر،حاجی محمد صدیق کریانہ مرغائی،ٹرکننگ پوائنٹ مٹھن کوٹ،محمد عامر گبول روجھان روڈ مٹھن کوٹ،رانا ہارون ٹریڈرز کوٹ مٹھن،رانا بلال احمد کوٹ مٹھن،عمیر خان اہلحدیث مسجد فاضل پور،کامران بھٹہ نزد تھانہ سٹی فاضل پور،ملک عارف حاجی پور روڈ فاضل پور،حاجی لیاقت چوک صدیق اکبر حاجی پور،عبدالمجید ترکش کالونی روڈ فاضل پور،سیف اللہ بکھر فاضل پور اور ٹرکننگ پوائنٹ فاضل پور اسی طرح تحصیل جام پور میں شاہ نواز کریانہ محمد پور،حاجی فاروق بھٹی چوک جام پور ،حافظ ممتاز داجل روڈ جام پور،عبداللہ مجید کوٹلہ روڈ جام پور ،ٹرکننگ اسٹیشن نزد ماڈل بازار جام پور،محمد رفیق ہرنڈ روڈ داجل،محمد یونس کوٹلہ دیوان،شاہد ڈڈا جام پور،فلک شیر نالہ اسلام ،صابر حسین کوٹلہ مغلان،طارق بھٹی جام پور،علی محمد شیرو اڈا جام پور،رب نواز مستوئی کوٹلہ روڈاور راشد بھٹہ داجل چوک جبکہ تحصیل روجھان میں ملک الطاف صدر بازار روجھان،اشفاق کریانہ روجھان ، فوجی قادر بخش عمر کوٹ اور قاضی راشد عمر کوٹ میں آٹا وافر مقدار میں فروخت کرنے کیلئے موجود ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سے محکمہ خوراک کی کوششوں سے ضلع راجن پور میں آٹے کی طلب کے پیش نظر رحیم یار خان کی دو فلور ملوں کو باقاعدگی سے 1200 آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ آٹے تمام سیل پوائنٹس پر بیس کلو گرام آٹا کے تھیلے 805 روپے کے حساب سے وافر مقدار میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :