حکومت نے5250 ارب میں 95 فیصد ریونیو ہدف حاصل کرلیا
ایف بی آر کے ریونیو ہدف میں5 فیصد درآمدات میں کمی کی وجہ سے حاصل نہیں سکے، موجودہ حکومت میں 8 لاکھ نئے ٹیکس فائلرشامل ہوئے،کل تعداد 27 لاکھ ہوگئی۔ وفاقی وزیرریونیوحماد اظہر کا سینیٹ میں اظہارخیال
ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جنوری 2020 17:41
(جاری ہے)
ہم نے ڈالر کو بچانے کے لیے درآمدت کم کیں۔ دوسری جانب پاکستان بزنس مین فورم کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اہل خانہ اور عزیز واقارب کو ترسیلات زر میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ، اگر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ترغیبات کا اعلان کیا جائے تو وہ مزید رقوم بھی پاکستان بھجوا سکتے ہیں جس سے ملکی معاشی حالت میں استحکام آسکتاہے۔
پاکستان بزنس مین فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں یکم جولائی 2019ء سے 31دسمبر 2019ء تک سمندر پار پاکستانیوں نے 10.735بلین ڈالر کی ترسیلات زر کیں، گزشتہ سال 2018-19 ء کے انہی ایام میں یہ شرح 9.357 اور سال 2017-18ء کے مذکورہ مہینوں میں 8.792 ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال توانائی کے بحران، صنعتی شعبے کو 100فیصد گنجائش کے مطابق گیس کی عدم فراہمی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، بالواسطہ اور بلا واسطہ کئی اقسام کے ٹیکسز اور بعض دیگر صنعتی ، کاروباری ، تجارتی مسائل کے باعث برآمداتی اہداف میں کمی واقع ہوئی ہے جس نے معاشی اہداف اور حکومتی ریونیو کو بھی متاثر کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تیزی سے گرتی ہوئی برآمداتی شرح میں بہتری نہ لائی گئی تو بجٹ میں اعلان کردہ 2019-20ء کے حکومتی ٹارگٹس پورا کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے عالمی اقوام میں تیل کی کم ہو تی ہوئی قیمتوں سے بھی بھرپور استفادہ کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.