دیا جٹ کی محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ’’ یہ میرا دل‘‘ میں زبردست انٹری، شائقین نے مستقبل کی سپر سٹارقرار دے دیا

پیر 27 جنوری 2020 22:23

دیا جٹ کی محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ’’ یہ میرا دل‘‘ میں زبردست ..
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) اداکارہ دیا جٹ کی محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ’’ یہ میرا دل‘‘ میں زبردست انٹری، شائقین ڈرامہ نے اداکارہ دیا جٹ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے مستقبل کی سپر سٹارقرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و فلمسٹار دیا جٹ ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے’’یہ میرا دل‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہاجارہاہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بھی دھماکے دار پرفارمنس پر ڈرامہ شائقین نے انہیں تھیٹر کی سپرسٹار قرار دے دیا شائقین کا کہنا تھا کہ جس حساب سے دیا جٹ پرفارمنس دے رہی ہیں یہ مستقبل میں تھیٹر کی بہت بڑی سپر سٹار بنیں گی۔ان کمنٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیا جٹ نے کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں جو انہیں اس قابل سمجھتے ہیںمیں نے اپنے پرستاروں کے لیئے اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کو شش کی ہے دیا جٹ نے مذید کہاکہ اگر پرستار سمجھتے ہیں کہ میں مستقبل میں تھیٹر کی سپرسٹار بنوں گی تو انشاء اللہ میں ان کی اس پیشین گوئی کو ضرور پورا کرنے کی کوشش کروں گی۔

متعلقہ عنوان :