برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہونے والے جہاز کا ملبہ 100 سال بعد دریافت
سمندری آثار قدیمہ کے ماہرین اور غوطہ خوروں کے گروپ نے ملبے کو فلوریڈا کے شہر سینٹ آگسٹین کے سمندر سے دریافت کرلیا
بدھ 29 جنوری 2020 13:17
(جاری ہے)
سمندری آثار قدیمہ کے ماہرین اور غوطہ خوروں کے ایک گروپ نے بدقسمت کہلائے جانے والے اس بحری جہاز کے ملبے کو فلوریڈا کے شہر سینٹ آگسٹین کے سمندر سے دریافت کرلیا۔اس دریافت کی تفصیلات شپریک سیکرٹس نامی سائنس سیریز کی پہلی قسط میں بھی شیئر کی جائیں گی جو رواں سال 9 فروری کو سامنے آئے گی۔
سیریز کو تیار کرنے والے سائنس چینل نے ایک بیان میں بتایا کہ سمندری ماہر حیاتیات مشیل بارنیٹ نے برطانوی مصنف گائے والٹرز سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ اس پٴْراسرار جہاز کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد چاہتے ہیں۔جس کے بعد گائے والٹرز نے اس بحری جہاز کی تمام دستاویزات جمع کی اور پھر انہیں یہ پتا چلا کہ اس بحری جہاز نے غائب ہونے سے قبل آخری سگنلز اس وقت دیے جب وہ جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن سے گزرا تھا۔یہاں یہ واضح رہے کہ اس بحری جہاز کا کچھ ملبہ 35 سال قبل بھی اس مقام سے ملا تھا۔چینل کے مطابق یہ تمام تر تفصیلات اس جہاز کے کپتان ولیم جے میئرز کے پوتے ڈوگلز میئرز کے ساتھ بھی شیئر کی گئیں، جس کے بعد انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ملبہ ان کے دادا کے جہاز کا ہی تھا۔خیال رہے کہ 2017 میں نیوز ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ برمودا ٹرائی اینگل کے باعث 100 برسوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔2018 میں برطانیہ کے ایک سائنسدان نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ ایک خوفناک قدرتی لہر بھی برمودا ٹرائی اینگل کو پراسرار بنانے کی وجہ ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ فلوریڈا، برمودا اور پیورٹو ریکو کے سمندری خطے کی تکون کو برمودا ٹرائی اینگل کا نام دیا گیا ہی.برسوں سے سائنسدان اور دیگر حلقے ہر طرح کے نظریات پیش کرتے رہے ہیں تاکہ وہاں 'پراسرار گمشدگیوں' کی وضاحت کی جاسکے۔سائنسدانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ پیورٹو ریکو، فلوریڈا اور برمودا کے درمیان واقع اس سمندری تکون کا راز وہاں کی 100 فٹ بلند تیز لہروں میں چھپا ہے۔ماضی میں امریکی سائنسدانوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا تھا کہ اس خطے کے اوپر پھیلے شش پہلو بادل ممکنہ طور پر بحری جہازوں اور طیاروں کی گمشدگی کا باعث بنتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.