پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا رہے ہیں، ماہرین طب

منگل 4 فروری 2020 13:25

پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کا شکار ہو کر موت کے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں ہر سال 8 سے 10 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے اورملک میں اس موذی مرض کی وجہ سے ہر سال ایک لاکھ 5ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں جنہیں بروقت تشخیص اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر موت کے منہ میں جانے سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی اورپینم کینسر ہسپتال فیصل آباد کے ماہرین طب نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد ہر سال 8 سے 10 فیصد بڑھ رہی ہے نیز ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ایسے مریض جن کا علاج نہیں ہو پاتا وہ بھی زیادہ ترکینسر کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں اس موذی مرض کی وجہ سے ہر سال ایک لاکھ 5ہزار زائد ادفراد موت کا شکار ہو رہے ہیں جن میں نصف تعداد یعنی 40 ہزار ایسی خواتین کی ہے جو چھاتی کے کینسر کی وجہ سے لقمہ اجل بنتی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں اس وقت بھی کینسر کے مریضوں کی تعداد تقریباً 15 لاکھ سے زائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ کینسر کی بر وقت تشخیص اور باقاعدہ علاج سے مریض کی مکمل صحت یابی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :