بش فائر چیئریٹی میچ،وسیم اکرم کی ٹیم سنسنی خیز مقابلےکےبعد 1رن سے کامیاب
میچ سےمجموعی طورپر77لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی،آگ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کیلیے خرچ کی جائیگی
ذیشان مہتاب پیر 10 فروری 2020 14:12
(جاری ہے)
پونٹنگ 14 گیندوں پر 26رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے جبکہ وومن کرکٹر فوبے لچ فیلڈ بھی صرف 9رنز بنا سکیں۔
برائن لارا نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ آوٹ ہونے سے قبل صرف 11 گیندوں 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے۔رکی پونٹنگ الیون نے مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنائے۔گلکرسٹ الیون کے والش، یوراج اور اینڈریو سائمنڈز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کپتان گلکرسٹ اور شین واٹسن نے اپنی ٹیم کو 3اوورز میں 49رنز کا آغاز فراہم کر کے میچ کو بظاہر یکطرفہ بنا دیا، اس موقع پر واٹسن 9گیندوں پر 3چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 30رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے۔تاہم واٹسن کے جاتے ہی میچ کا نقشہ بدل گیا اور ایک گیند بعد ہی گلکرسٹ بھی 17رنز بنانے کے بعد لیوک ہوج کو وکٹ دے بیٹھے۔دوسرے اینڈ سے بریٹ لی نے ایک ہی اوور میں بریڈ ہوج اور پھر یوراج سنگھ کو آو ٹ کر کے سنسنی پھیلا دی اور گلکرسٹ الیون 52رنز پر 4وکٹیں گنوا بیٹھی۔اس مرحلے پر اینڈریو سائمنڈز 13گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 29رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس کے آئے اور اسی اسکور پر ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے۔گلکرسٹ الیون کو میچ کے آخری اوور میں فتح کے لیے 17رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 15رنز ہی بنا سکے اور یوں رکی پونٹنگ الیون نے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے فتح حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے میچ میں وسیم اکرم نے نمائندگی کی لیکن وہ 2اوورز میں 21رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے۔بش فائر کرکٹ بیش سے مجموعی طور پر 77لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جسے آسٹریلیا میں موسم گرما میں لگنے والی بدترین آگ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے کاموں کے لیے خرچ کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
-
بابر اعظم کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بننے سے محض ایک جیت دور
-
بھارت، نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
-
پاکستانی کلب نے بھارتی ٹیم کو ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.