پاکستان تھروبال فیڈریشن نے آئندہ کی سپورٹس سرگرمیوں کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا

بدھ 12 فروری 2020 13:30

پاکستان تھروبال فیڈریشن نے آئندہ کی سپورٹس سرگرمیوں کا سالانہ کیلنڈر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن نے آئندہ کی سپورٹس سرگرمیوں کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سالانہ کیلنڈر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ کیلنڈر میں ملکی اور غیر ملکی سرگرمیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کیلنڈر کے مطابق نیشنل مینز اینڈ ویمن تھروبال چیمپئن شپ 25 سے 28 مارچ تک کراچی میں کھیلی جائے گی، پہلی سائوتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ 6 اپریل سے 10 اپریل تک نیپال میں کھیلی جائے گی، نیشنل تھروبال اور روک بال کوچنگ کورس 24سے 26 جولائی تک گلگت میں ہوگا اور 11 ویں کلیگن گرلز تھروبال چیمپئن شپ ستمبر میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ 23 مارچ کو یوم پاکستان، 14 اگست کو یوم آزادی، 6 ستمبر کو یوم دفاع اور 25 دسمبر کو یوم قائداعظم کے موقع پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں تھروبال کے نمائشی مردوں اور خواتین کے میچز کھیلے جائیں گے۔