’میرے پاس تم ہو ‘‘کے خلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا کے وکیل کو اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 13 فروری 2020 20:30

’میرے پاس تم ہو ‘‘کے خلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے درخواست گزار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) سندھ ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے خلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا کے وکیل کو اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں پروڈیسر ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ کی طرف سے وکالت نامہ داخل کرایا گیا پیمرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ کونسل آف کمپلینٹ کا فورم موجود ہے درخواست گزار رجوع کرسکتے ہیں، ہمایوں سعید کے وکیل کا کہنا تھا کہ آخری قسط کے خلاف درخواست تھی اب غیر موثر ہوچکی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کیا غیر اخلاقی مواد دکھایا گیا ہے ،پیمرا کا کام ہے قوانین پر عمل درآمد کرائے کوئی غیر اخلاقی چیز نشر ہوئی ہے تو پیمرا ذمہ دار ہوگا، عدالت نے پیمرا کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ دیکھیں ایسے کیا ریمارکس ہیں جسے نشر نہیں ہونا چاہیے تھا ، پیمرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں متنازع اسکرپٹ دیا جائے تاکہ جائزہ لیں ،عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا کے وکیل کو اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی